English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم ترکی سے سالانہ 75 ملین مکعب میٹر پانی قبرص پہنچائیں گے: صدر ایردوان

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی آبپاشی کے لئے واٹر سپلائی ٹنل کے بارے میں ٹویٹ کی ہے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ "آج ہم نے مادر وطن کے پانی کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی بابرکت زمینوں تک پہنچانے کے لئے تعمیر کی گئی ٹنل کا افتتاح کیا ہے۔ میری تمّنا ہے کہ یہ ٹنل ہمارے ملک اور قبرصی ترکوں کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنے ،میں  اس منصوبے کی تکمیل کا وسیلہ بننے والے ہر شخص کو مبارکباد پیش کرتا ہوں”۔

صدر ایردوان نے ٹویٹ میں واٹر سپلائی منصوبے سے متعلق معلومات کی حامل انفوگرافی  بھی شئیر کی ہے۔

واضح رہے کہ کل صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی آبپاشی کے لئے واٹر سپلائی ٹنل کی تکمیل کی تقریب میں استنبول وحدت الدین پیلس سے براہ راست نشریات کے ذریعے شرکت کی تھی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ بحری  گزرگاہ سسٹم کے ساتھ ہم ترکی سے سالانہ 75 ملین مکعب میٹر پانی قبرص پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے