English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی خفیہ سروس: کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے پھیلا ہے

القمر

امریکی خفیہ سروس کی ایک رپورٹ نے کورونا وائرس کے منبع کے  چین  کی ووہان لیبارٹری ہو سکنے سے متعلق بحث کو ایک بار پھر ایجنڈے میں لایا ہے۔

امریکی وال سٹریٹ جورنل  روزنامہ  نے امریکی خفیہ سروس   کی ایک رپورٹ کے حوالے سے اپنی  خبر میں لکھا ہے کہ مذکورہ رپورٹ کے مطابق  نومبر 2019 کو ووہان لیبارٹری  کے تین تحقیق  دانوں نے  وائرس اور موسمی نزلہ زکام کی شکایت کے ساتھ اسپتال  سے رجوع  کیا تھا۔

اخبار کو انٹرویو دینے والے  بعض حکام نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر  کہا ہے کہ یہ معلومات  تا حال   قابل قبول  سطح  پر ہیں،  جبکہ بعض کے مطابق  یہ رپورٹ اس موضوع پر با وثوں ترین خفیہ معلومات پر مبنی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے  عہدے کے دوران بار ہا کورونا وائرس  کی وبا کے جواز میں بیجنگ انتظامیہ کو موردِ الزام ٹہرایا تھا ، اور امریکی خفیہ سروس کی سال کے اختتام پر جاری کردہ رپورٹ میں کووڈ۔19 کے ووہان  کی لیبارٹری  سے پھیل سکنے سے متعلق   معلومات  تک رسائی ہونے کا ذکر  کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے