English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا آپ جانتے ہیں۔ 74

القمر

کیا آپ کو معلوم ہے کہ اتاترک نے 1919 میں اناطولیہ کی ملّی جدوجہد کا آغاز کروانے کے لئے 19 مئی کو جب ضلع سامسون میں قدم رکھا تو یہ تاریخی الفاظ کہے ” آج میرایومِ پیدائش ہے”۔

 

19 مئی 1919کو ترکی کی قومی جدوجہدِ نجات  کے آغاز کا دن قبول کیا جاتا ہے۔ یہ دن جمہوریہ ترکی کے قیام کی طرف جانے والے راستے پر پہلا قدم  بھی سمجھا جاتا ہے۔وطن و ملت کے عشق میں مبتلا مصطفیٰ کمال اتاترک  نےوطن و ملت  کی پیدائش کی علامت اس دن کو اپنے لئے بھی یومِ پیدائش منتخب کیا۔

 

1936 میں شاہِ برطانیہ کی خواہش پر برطانوی ایلچی ایک سرکاری تحریر کے ساتھ صدر اتاترک سے ان کا یومِ پیدائش بتانے کی درخواست کرتا ہے۔ لیکن اتاترک کا یومِ پیدائش رجسٹر نہ ہونے کی وجہ سے اتاترک، ترک ملت کی نشاۃ ثانیہ قبول کی جانے والی اس تاریخ یعنی، 19 مئی کو اپنا یومِ پیدائش منتخب کرتے ہیں۔اسی سال برطانیہ کے شاہ بھی 19 مئی کو اتاترک کو یومِ پیدائش کی مناسبت سے تہنیتی ٹیلی گراف بھیجتے ہیں۔

 

1928 سے پہلی دفعہ استنبول میں "جمناسٹک مقابلوں” کا انعقاد ہونا شروع ہوا لیکن 1936 میں اسے بھی 19 مئی کو منایا جاتا اور اس تاریخ کو نوجوانوں کے دن کے طور پربھی  منتخب کر لیا جاتا ہے۔ 1938 میں 19 مئی کو قومی دن اعلان کیا جاتا ہے اور اس کے بعد 1981 سے اس تاریخ  کو "یومِ اتاترک اور یوتھ اینڈ اسپورٹس ڈے” کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے