English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استنبول ایئر پورٹ 633 پروازوں کے ساتھ یورپی ہوائی اڈوں میں   سر فہرست

القمر

استنبول ایئر پورٹ گذشتہ روز 633 پروازوں کے ساتھ یورپی ہوائی اڈوں میں   سر فہرست رہا ہے۔

یوروپیئن ایئر نیویگیشن سیفٹی آرگنائزیشن (یوروکونٹرول) کی تیار کردہ فلائٹ ٹریفک رپورٹ کے مطابق ، استنبول ہوائی اڈے نے کل  بھی یورپ میں اپنی  633 پروازوں کے ساتھ  اپنی برتری قائم رکھی۔

استنبول ہوائی اڈ ےکے بعد  569 پروازوں کے ساتھ  فرنکفرٹ 548 پروازوں کے ساتھ   ایمسٹرڈم شپول ہوائی اڈوں کا نمبر آتا ہے۔

پیرس چارلس ڈی گول ایئرپورٹ 497 پروازوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ  494 پروازوں کے ساتھ میڈرڈ بارجاس ہوائی اڈہ پانچویں نمبر پر ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے