English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی آرٹی ورلڈ فورم کی فلسطین کے بارے میں خصوصی نشست کا اہتمام

القمر

ٹی آرٹی ورلڈ فورم کے زیر ِ اہتمام ڈیجیٹل مناظرہ کے سلسلے میں آج شام ’’فلسطین  مزاحمت میں  رونما ہونے والے واقعات‘‘ موضوع پر بحث ہو گی۔

آج شام منعقد ہونے والی ’’فلسطینی مزاحمت میں ایک نیا دور؟‘‘ کے زیر عنوان  نشست کے مہمان فلسطینی قومی انتظامیہ  کے نمائندہ برائے برطانیہ حصام زوم لوت  ہوں گے۔

اس نشت میں اسرائیلی  فوجیوں کی  مشرقی القدس اور غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف کئی دنوں سے جاری  جارحیت کے بعد اسرائیل اور حماس کے مابین طے پانی والی فائر بندی  پر عمل درآمد  اور فلسطینی مزاحمت میں ایک نئے دور میں  رونما ہونے والے واقعات پر ماہرین  بحث کریں گے۔

اس نشست کو ٹی آرٹی ورلڈ فورم  کے یو ٹیوب چینل (@trtwordlforum فیس بک (@trtwordlforum اور ٹویٹر  اکاؤنٹس پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے نشر ہونے والی   دی پلیس نامی  فلم  اور ’ریفلیکشن‘ نامی   مناظرہ میں دی پلیس فلم کے  ڈائریکٹر  عمر رمال مہمان  ہوں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے