English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے مقامی بلا پائلٹ کے جنگی طیارے 2023 میں آسمانوں پر پرواز کریں گے، صدر ایردوان

القمر

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ’’ ہم مقامی طور پر تیار کردہ   بلا پائلٹ کے جنگی طیارے انشااللہ 2023 میں آسمانوں پر پرواز کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘‘

صدر و آک  پارٹی کے رہنما  جناب ایردوان نے  قومی اسمبلی میں  اپنی  پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب میں کہا کہ ’’اسوقت ترکی سمیت چار مختلف ممالک میں 180 عدد ترک  بائراکتار ڈراؤنز  خدمات کر رہے ہیں‘‘۔

 ترکی سے پولینڈ کو برآمد کیے جانے والے مسلح  ڈراؤنز  کے بارے  میں بات کرتے ہوئے ترک صدر نے بتایا کہ یہ معاہدہ  ترکی  کی  نیٹو اور یورپی یونین کے رکن کسی ملک کے ساتھ   طے پانے والا پہلا جدید ترین ٹیکنالوجی  کے حامل ڈراؤنز  کی فروخت کے اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ ‘‘

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے