صدر رجب طیب ایردوان امریکی فرموں کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ 20 کے قریب فرموں کے اعلی حکام بذریعہ ویڈیو کانفرنس صدر ایردوان سےملاقات کریں گے جس میں سرمایہ کاری کے مشترکہ امکانات پرغور کیا جائے گا۔
صدر ایردوان امریکی کمپنیوں کے اعلی حکام کو ترکی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور اس کے فوائد کے بارے میں مطلع کریں گے،علاوہ ازیں صدر حکام کے سوالوں کا بھی جواب دیں گے۔
