وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت مجرموں کی پشت پناہی نہیں کرتی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ادوار میں اینٹی کرپشن اور نیب کی کارکردگی میں فرق کافی نمایاں اور واضح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 31 ماہ میں پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 220 بلین کی ریکوری کی، مسلم لیگ ن کے 10 سال کی نسبت اُن کی حکومت نے 192 بلین کی اراضی واگزار کروائی۔
وزیر اعظم کے مطابق اسی دورانیہ میں نیب کی کارکردگی میں بھی واضح فرق کا مشاہدہ ہوتا ہے، 2018 اور 2020 کےدرمیانی عرصے میں نیب نے 484 بلین روپے کے محصولات وصول کیے جبکہ ، 1999 سے 2017 کے دوران نیب محض 290 بلین روپے محصولات کی ادائیگی کو حاصل کر سکا تھا۔
