ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالحئی بلوچ پنجگور میں قتل

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کے حملے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر اور معروف مذہبی رہنما مولانا عبدالحئی بلوچ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام نے کہا کہ مولانا عبدالحئی بلوچ مدرسہ عربیہ خیرالمدارس محمودیہ سے اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے مولانا عبدالحئی بلوچ کو متعدد زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ پنجگور کے مکران ڈویژن کے علاقے سوردو میں پیش آیا۔

پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے میت کو ضلعی ہسپتال منتقل کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

جے یو آئی (ف) اور مدرسے کے سیکڑوں طلبہ ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے اور مذہبی رہنما کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ ‘بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

بعد ازاں مولانا عبدالحئی بلوچ کو وارجک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں