English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

" غزہ میں 67 بچے ہلاک کر دئیے گئے، جنگ کا بدل یہ ہے"روزنامہ ہیرٹز

القمر

اسرائیل کے سرفہرست روزناموں میں سے ہیرٹز نے اپنی  آج کی اشاعت میں اسرائیلی فوج کے زیرِ محاصر شہر غزہ میں 10 مئی سے شروع ہو کر 11 دن تک جاری رہنے والے حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔

ہیرٹز نے اپنی عبرانی اشاعت کے پہلے صفحے کو اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینی بچوں کے لئے مخصوص کیا ہے۔

اخبار نے موضوع سے  متعلقہ خبر پر ” غزہ میں 67 بچے ہلاک کر دئیے گئے، جنگ کا بدل یہ ہے” کی سرخی لگائی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ وزارت صحت کے فراہم کردہ  اعداد و شمار کے مطابق 10 مئی کو شروع ہو کر 21 مئی کو فائر بندی سے ختم ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 66 بچوں اور 39 عورتوں سمیت 254 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے