ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی کی فوج صدر اور وزیراعظم کو رہا کرے:سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی کی فوج کی طرف سے عبوری صدر اور وزیر اعظم کی گرفتاری کی متفقہ طور پر مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ان رہنماؤں کی فوری رہائی اور ملک میں سویلین حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مالی کے صدر اور وزیراعظم کوگزشتہ پیر کے روز فوجی کرنل اسیمی غویتا نے گرفتار کر لیا تھا۔

غویتا ہی کی سربراہی میں گزشتہ سال مالی میں فوجی بغاوت ہوئی تھی۔

غویتا نے الزام عائد کیا ہے کہ عبوری صدر اور وزیراعظم سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں