English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی نے بھی نمیبیا میں نسل کشی کا اعتراف کر لیا

القمر

جرمنی نے بیسویں صدی کے اوائل میں اپنی نو آبادیاتی افواج کے ذریعہ ہیریرو اور ناما کے 70 ہزار سے زائد عوام کی نسل کشی کے جرائم کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ ہیریرو اور ناما کو اب  افریقی ملک نمیبیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر جنوبی مغربی افریقہ میں نوآبادیاتی جرائم کی سرکاری معافی کی التجا نامیبیا کی پارلیمan میں ایک تقریب کے دوران کریں گے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق، جرمنی ایک اعشاریہ ایک ارب یورو کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعہ متاثرین کی اولاد کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

دونوں ممالک کے مندوبین نے پانچ سالوں سے زیادہ عرصہ تک مذاکرات کے بعد اس معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے