نائب صدر فواد اوکتائے نے آذربائیجان کے قیام کی 103 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
نائب صدر فواد اوکتائے نے آذربائیجان کے اعلان ِ جمہوریہ کی سالگرہ پر ایک خصوصی ٹویٹ کی۔
’آذربائیجان 103 سال کا‘ عنوان کے ساتھ کی گئی اس شیئرنگ میں ترک نائب صدر نے کہا ہے کہ 28 مئی 1918 کو اعلان ِ آزادی کرنے والے دوست و برادر ملک آذربائیجان کی سالگرہ مبارک ہو۔‘‘
انہوں نے ترک اور آذربائیجان کے پرچموں کے ہوا میں لہرانے والے مناظر کو بھی اپنے پیغام میں جگہ دی۔
