English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صنعتیں لگانے سے ملک ترقی کرتا ہے، عمران خان

القمر

وزیراعظم عمران خان نے رشکئی ترجیحی خصوصی اکنامک زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب کیا۔

جس دوران انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کے لیے خوش آئند دن ہے، صنعتیں لگانے سے  سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے، جس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔، رشکئی اقتصادی زون کے علاقوں کی زمینیں نہ بیچی جائیں بلکہ لیزپردیں، ہمیں ایکسپورٹ پرتوجہ دینی ہوگی۔

انہوں نے بتایاکہ  جیسے جیسے معیشت بڑھے گی  عوام درآمدات  کی طرف جائیں گے جسے روکنا لازمی ہےپاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرزکی ہے، قوم سے کہتا ہوں اچھا وقت آنے والا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومیتں اورمرکزی  حکومت سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، بدقسمتی سے پاکستان  میں سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم  نہیں کی گئیں، ہماری حکومت برآمدات  کے فروغ کے لیے کام کررہی ہے، ماضی میں ملکی معیشت  تباہ تھی اورادائیگیوں کے لیے پیسہ نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشکل سے نکلے ہی تھے کہ کورونا کے چیلنج  کا سامنا ہوا، کورونا کے دوران  مکمل لاک ڈاوَن سے غریب کوکچل نہیں سکتے تھے، لاک ڈاؤن لگاتے تو ملک کاوہ حال ہوتا جوآج بھارت کا ہے، لوگ  حیران ہیں کہ ہماری معاشی ترقی کیسے  4 فیصد تک ہو گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے