English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قاہرہ میں پاک مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کا آغاز

القمر

پاکستان اور مصر مشترکہ فضائی مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کافروغ ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں شامل ٹروپس آپریشنل ڈرل اور مستقبل کے جنگی ماحول سے نمٹنے کے طریقوں کا تبادلہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور مصر کے ائیرڈیفنس پہلی بار مشق کا حصہ بن رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ مصر کے چیف آف ائیر ڈیفنس نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

منبع: جیو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے