صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کی آیا صوفیا جامع کبیرہ میں منعقدہ مرمرا انادولو امام خطیب ہائی اسکول کے حافظانِ قران کو اسناد عطا کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
اس تقریب میں136 حفاظ طلبا کو اسناد عطا کی گئیں۔
اس تقریب میں حفاظ نے قران کریم کی بعض آیات اور سورتیں پڑھ کر سنائیں تو صدر ایردوان نے بھی قرآن ِ کریم کی تلاوت کی۔
تقریب میں صدر ایردوان کے پوتے عمر طیب اور اسپیکر ِ اسمبلی مصطفی ْی شن توپ کے برخودار عمر عاصم نے بھی اسناد وصول کیں۔
حافظان کو مختلف تحفے تحا ئف دیے جانے والی تقریب کے اختتام پر صدر ایردوان نے ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی اتروائی۔
اس موقع پر نائب صدر فواد اوکتائے، محکمہ مذہبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکر علی ایرباش اور حافظان کے والدین اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
