پاکستان میں ایک مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس دوران 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے چکوٹھی آنے والی مسافر وین کوہالہ کے قریب ضامن آباد کے مقام پر تیز رفتاری اور ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد موقع پر جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔
