English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم عمران خان کا این سی اے کا دورہ، جوہری سہولت گاہ کا جائزہ

القمر

وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی زیر انتظام جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا۔

1998 کے ایٹمی دھماکوں کی 23 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد ہونے والا یہ دورہ بظاہر اسی سے متعلق ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے کسی جوہری سائٹ پر یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔

انہوں نے اب تک نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم این سی اے کے سربراہ بھی ہیں جو جوہری معاملات کے فیصلے کرنے کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔

دفتر وزیراعظم سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں اور اہلکاروں کی انتھک کوششوں کو سراہا اور اس کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی انہوں نے قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور تحفظ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کی آمد پر ان کا استقبال چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا اور ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کیا۔

منبع: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے