ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چئیرپرسن حنا جیلانی نے کہا ہے کہ جب جیو کے مالک میر خلیل الرحمن کو گرفتار کیا گیا تو تمام صحافی آزادی صحافت کے نام پر ان کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ اب ان کی باری ہے کہ وہ بھی اپنے ادارے کے صحافیوں کا ساتھ دینے کی جرات اور حوصلہ پیدا کریں۔
سینئر صحافی حامد میر کو جیو نیوز سے نکالے جانے کے بعد وائس ڈاٹ پی کے ڈاٹ نیٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چئیرپرسن ایچ آر سی پی حنا جیلانی نے کہا کہ وہ اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہے کہ صحافیوں کا ساتھ صرف سول سوسائٹی نے نہیں دینا بلکہ ان مالکان نے بھی دینا ہے جو یہ چینل چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا مالکان نے کمزوری دکھائی اور ان صحافیوں کو جو صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ وقت کے سب سے طاقتور طبقے کے ساتھ لڑ رہے ہیں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا تو سول سوسائٹی ان میڈیا چینلز کے خلاف ایکشن کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔
حنا جیلانی نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب یہ موقع آیا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو جمہوری اقدار کے پرستار کہتے ہیں اور جب ان پر مشکل پڑی تو انہوں نے اور میر خلیل الرحمن نے اپنے لئے پریشر گروپ بنوایا تو اب میر خلیل الرحمن کو بھی اتنی جرات اور حوصلہ دکھانا چاہیئے کہ وہ بھی سامنے آکر دکھائیں کہ وہ واقعی ایک جمہوریت پسند صحافی ہیں اور صرف ایک سیٹھ نہیں ہیں۔
"When the owner of Geo was arrested, the journalist community stood with him in the name of #FreedomOfSpeech. Now it’s his turn to show some backbone in supporting his employee,” asserts #HinaJillani, Chairperson of the @HRCP87#hamidmir #GeoExpelledHamidMir pic.twitter.com/YPwQZwknIm
— Voicepk.net (@voicepkdotnet) May 31, 2021
