ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں کالی پھپھوندی سے ایک مریض کی موت واقع

عراق میں   کالی پھپھوندی  انفیکشن  سے پہلی موت واقع ہوئی ہے۔

سپوتنک کی خبر کے مطانق عراق  کے صوبہ زیکار کے محکمہ صحت کے جنرل منیجر  صدام الا طویل  نے پریس کو بتایا ہے کہ  علاقے میں موت واقع ہونے والے ایک شخص میں کالی پھپھوندی پیدا ہونے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

حفظانِ صحت کے ماہرین  کا کہنا ہے کہ یہ پھپھوندی  قوتِ مدافعت کمزور ہونے والے   افراد کو  نشانہ بناتی ہے ، انہوں نے اس مرض کا کورونا  وائرس سے تعلق ہونے پر خبردار بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں تقریبا ً 10 ہزار مریضوں میں ان علامتوں کی تشخیص ہوئی تھی جن میں سے 200 سے زائد  ہلاک ہو گئے تھے۔

جس کے بعد کیرالا ریاست میں اس مرض کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں