ترک شہر حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا میں سڑک پر بم ڈسپوزل ٹیم کی کاروائیوں کے دوران ایرانی سرزمین سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں ترک مسلح افواج کی کاروائی میں تین دہشت گرد بے بس کر دیے گئے۔
وزارتِ دفاع نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’حقاری یوکسیک اووا میں موڈولر کنکریٹ دیار کی تعمیر پر کام کرنے والی فرم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سڑک پر دھماکہ خیز مواد کی تلاش میں مصروف ترک ٹیم پر ایران کی سرحدوں سے داغے گئے راکٹ کے جواب میں ترک مسلح افواج نے وسیع پیمانے کی کاروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترک مسلح افواج کو کسی قسم کاکوئی نقصان نہیں پہنچا۔
