English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ نے اسرائیل سے پھلوں کی درآمد روک دی

القمر

غزہ کی فلسطین وزارت زراعت نے اسرائیل کے غزہ کی سبزیوں کی برآمدات پر پابندی لگانے کی وجہ سے اسرائیل سے پھلوں کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین وزارت زراعت کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزہ کے کاشتکار دریائے اردن کے مغربی کنارے اور متعدد عرب ممالک کو تقریباً 15اقسام کی زرعی اجناس برآمد کر رہے تھے”۔

بیان میں اسرائیل کی طرف سے، غزہ کے کاشتکاروں کی بیرون ملک برآمدات کو روکنے کے لئے، کرم ابو سالم سرحدی دروازے کو چار ہفتوں سے بند کئے جانے کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اس کے جواب میں فلسطین وزارت زراعت نے اسرائیل سے پھلوں کی درآمد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل نے 10 مئی کو غزہ پر حملوں کے ساتھ ہی کرم ابو سالم سرحدی دروازے کو بند کر دیا تھا۔ سرحدی دروازے سے صرف انسانی وطبّی امداد کے داخلے و خروج کی اجازت دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 10 مئی کو غزہ پر حملوں کا آغاز کیا جو حماس کے ساتھ پانے والی فائر بندی کے ساتھ 21 مئی کو مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے ختم ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے