چین نے نیو جنریشن میٹرولوجی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا ہے۔
چین خبر رساں ایجنسی شین ہوا کے مطابق "فِنگ یُن4 بی ” نامی سیٹلائٹ کو لانگ مارچ۔3 بی راکٹ کے ذریعے صوبہ سی چوان کے شی چنگ سیٹلائٹ اسٹیشن سے خلاء میں بھیجا گیا ہے۔
خبر کے مطابق سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا ہے۔ اس نیو جنریشن سیٹلائٹ کو موسمیاتی پیشن گوئی، موسمیاتی تجزئیے اور ماحول و آفات کی مانیٹرنگ کے لئے استمال کیا جائے گا۔
سیٹلائٹ کو چین کا محکمہ موسمیات کنٹرول کرے گا
مذکورہ "فِنگ یُن4 بی ” سیٹلائٹ دسمبر 2016 کو خلاء میں بھیجے گئے "فِنگ یُن4 اے ” سیٹلائٹ کے ساتھ مل کر موسمیاتی مانیٹرنگ نیٹ ورک تشکیل دے گا
