رواں سال ماہِ مئی کے دوران ترکی کے کیمیائی مادوں اور کیمیائی مصنوعات کے سیکٹر کی برآمدات 2020 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 80.5 فیصد اضافے سے 2 بلین 130 ملین ڈالر ہو گئی ہیں۔
ترکی برآمداتی اسمبلی کے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ مئی میں ترکی کی کُل برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 65.5 فیصد اضافے کے ساتھ 16 بلین 480 ملین ڈالر رہیں۔
رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران برآمدات کی شرح 38.3 فیصد اضافے کے ساتھ 85 بلین 219 ڈالر تک پہنچ گئیں۔
