امریکی خلائی ادارہ ناسا نظام شمسی میں زمین کے گرم ترین ہمسایہ سیارے زہرہ کی طرف دو خلائی روبوٹک مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
خبرکے مطابق،زمین کے چاند اور مریخ کی تسخیر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ زہرہ کی طرف مشن بھیجنے کا سوچا گیا ہے۔
ریاست فلوریڈا میں کیپ کنیورل سے موصولہ اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ ناسا کے نئے منتظم اعلی بِل نَیلسن نے ملازمین سے اپنے اولین خطاب میں اعلان کیا کہ ناسا مستقبل میں زہرہ کی طرف دو روبوٹک مشن روانہ کرے گا۔
یہ مشن 2028ء اور 2030ء کے درمیان زہرہ کی طرف بھیجے جائیں گے اور ان کے لیے ناسا کے "ڈسکوری پروگرام” کے تحت فی کس 500 ملین ڈالر مہیا کیے جائیں گے جن کے نام "ڈاونچی پلَس” اور ” ویریتاس” ہونگے۔
