English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کا پائیدار ترقی،غربت کے خاتمہ کیلئے تعاون بڑھانے پرزور

القمر

قتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے پائیدار ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے سیاحت کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی اسمبلی کی جنرل کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ رکن ممالک کو تعلیم اور عوام کی تربیت کے ذریعے مقامی لوگوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔تنظیم نے تمام رکن ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سیاحت کی صنعت میں اداروں کے ذریعے مذہبی، ثقافتی اور صحت کے حوالے سے سیاحت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

تمام رکن ممالک نے پائیدار ماحول دوست سیاحت کی اہمیت پر بھی زور دیا جو غربت کے مستقل خاتمے کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کیلئے ماحولیاتی تحفظ کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی سیاحت کی صنعت کی ترقی کیلئے خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کی کنجی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے