صدر رجب طیب ایردوان نے زونگلداک میں واقع اوزون مہمت مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس مسجد کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ سمندر کے نظارے والے مقام پر تعمیر کی گئی یہ مسجد ، جہاں ایک ہی وقت میں لگ بھگ 6 ہزار افراد عبادت کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وقر تبدیل بھی ہوجائے لیکن بعض عناصر کی دشمنی کبھی بھی ختم نہیں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ترک پرچم کو برداشت نہیں کرسکتے وہ ترک قوم کے اتحاد اور یکجہتی پر حملہ کرنا شروع کردیتے ہیں اور ہماری مساجد کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے دشمنوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی دہشت گردگرد تنظیموں ، فیتو سے لے کر پی کے کے تک ، سب ہماری مساجد ، ہماری قوم کے مذہب اور عقیدے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا فرض ہے کہ ہم ان لوگوں کو ناکام بنادیں جو ہمارے اتحاد ،ہماری ویکسین اور ہمارے امن کو نقصان پہنچانے کے درپہ ہیں۔
