English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی اور دنیا بھر کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں ترکی کی کوششیں جاری رہیں گی، صدر ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی اور دنیا کو کہیں زیادہ   صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے لیے ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

جناب ایردوان نے ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں ” ماحولیاتی تحفظ کے تمام افراد، تمام ممالک اور پوری انسانیت کا مشترکہ معاملہ ہونے کا ذکر کرنے والے  صدر ایردوان نے  یا د دہانی کرائی کہ ترکی نے قدرت کے تحفظ کے لیے قائدانہ کردار سنبھال رکھا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ "ماحول کا تحفظ تمام افراد ، تمام ممالک اور پوری انسانیت کے لئے ایک مشترکہ مسئلہ ہے”، لہذا  ماحول پسند  اور رائے پر مبنی اس فہم کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ماحولیات دوست  مؤقف کے ساتھ قدرتی سرمائے کے تحفظ، منصوبہ بندی کے تحت  شہری آباد کاری، شجر کاری مہموں اور ماحولیاتی  آلودگی کا سد باب کرنے ے زیر مقصد منصوبوں کو  بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے