لندن: دنیا کی 7 بڑی ترقی یافتہ معیشتوں کی تنظیم G-7 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد تک ٹیکس لگانے کی امریکی صدر کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق لندن میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے باعث جی-7 کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس لندن میں برطانوی وزیرِ خزانہ رشی سثونک کی سربراہی میں ہوا جس میں میزبان کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
جی-7 کے وزرائے خارجہ کی سمٹ کے بعد برطانوی وزیرِ خزانہ رشی سثونک نے اعلان کیا کہ امریکی تجویز پر ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے ایک تاریخی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت کارپوریٹ ٹیکس 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
