English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: بم حملہ، عورتوں اور بچوں سمیت 11افراد ہلاک

القمر

افغانستان کے صوبہ بادگیس میں بم حملے کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بادگیس کے گورنر حسام الدین شمس نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل آب کمر سے منسلک علاقے گند آب میں نصب کیا گیا بم اس وقت اڑا دیا گیا کہ جب شہریوں کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

شمس کے مطابق حملے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

گورنر حسام الدین شمس نے طالبان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہےتاہم تاحال کس نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے