صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ کینیڈا میں چار مسلمانوں کی ہلاکت برپا شدہ خوف سے نفرت اور اس سے جنم لینے والی دشمنی کی تازہ مثال ہے۔
ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ کینیڈا میں چار مسلم راہگیروں پر ٹرک چڑھانے کا واقعہ اسلامو فوبیا کی نئی مثال ہے جو کہ بربریت کی جانب قدم بڑھا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہرلندن میں چھ جون کو چار مسلم راہگیروں پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے ملزم کو جائے وقوعہ سے چھ کلومیٹر دور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
