ترک قومی باکسر بوسے ناز سرمین ایلی نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ٹوکیو 2020 اولمپکس میں یورپی کوٹے کے مقابلو ں میں 69 کلو گرام وومن کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیت لیا۔
ترکی باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بوسے ناز نے فائنل میچ میں جرمن خریف نادینہ اپتیز کو شکست دیتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
بوسے ناز نے اولمپک کوٹہ ٹورنا منٹ میں سیمی فائنل کو جیتتے ہوئے کوالیفائی کیا تھا۔
