English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی میں دریافت ہونے والی قدرتی گیس کا لیبارٹری میں تجربہ

القمر

وزیرِ توانائی   و قدرتی وسائل فاتح دونمیز  کا کہنا ہے کہ ترکی  بحیرہ اسود   کے آماسرا ۔ون کنوئیں سے  نکالی جانے والی قدرتی گیس کو جلاتے ہوئے  توانائی حاصل کی گئی ہے۔

دونمیز نے  اپنی ٹویٹ میں گیس کو لیبارٹری میں ٹیسٹ  کے حوالے سے بعض مناظر کو بھی جگہ دی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ترک انجنیئروں نے  لیبارٹری میں اس گیس کو جلاتے ہوئے  توانائی حاصل کی ہے، ان قدرتی وسائل  کی بدولت ترکی کا مستقبل زیادہ روشن،  موسم سرما زیادہ گرم اور صنعت زیادہ مضبوط ہوگی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ ہفتے فاتح ڈرلنگ  بحری جہاز  کی جانب سے آماسرا۔ون کنوئیں سے 135 ارب کیوبک میٹر قدرتی گیس دریافت کیے جانےکا مژدہ دیا تھا۔

اس دریافت کے ساتھ ترکی  میں ابتک  کھوج لگائے جانے والے قدرتی گیس کے ذخائر 540 ارب کیوبک میٹر ہیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے