صدر رجب طیب ایردوان نے کرغز صدر صادر جاپاروف کا سرکاری تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا۔
صدرتی کلیہ پہنچنے پر گھڑ سوار دستے نے مہمان صدر کی گاڑی کی ہمراہی کی۔
شدید بارش کے دوران سر انجام پانے والی تقریب میں صدر ایردوان نے مہمان صدر کا دروازے پر استقبال کیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس تقریب میں ماضی میں قائم ہونے والی 16 ترک جمہورتوں کی نمائندگی کرنے والے پرچموں کو لہرایا گیا۔
تقریب میں نائب صدر فواد اوکتائے، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ، وزیر خزانہ لطفی ایلوان، وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے ، وزیر تجارت مہمت مش اور صدارتی مشیر اطلاعات فخرالدین آلتون سمیت صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے بعد دونوں صدور کے درمیان بلشمافہ بات چیت شروع ہوئی۔
