English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن میں 11 صحافی حوثیوں اور القائدہ کے قبضے میں ہیں

القمر

یمن میں ایرانی نواز حوثیوں اور دہشتگرد تنظیم القائدہ نے گیارہ صحافیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

یمنی یونین برائے  صحافت نے یوم صحافت کی مناسبت سے  اپنے ایک پیغام میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 11 صحافی تاحال حوثیوں اور القائدہ کے قبضے میں ہیں جن میں سے دس حوثیوں کے اور ایک خضر الموت میں القائدہ کے زیر تحویل ہے۔

یاد رہے کہ سن 2014سے یمن میں خانہ جنگی جاری ہے جس کے دوران اخباری نمائندوں کے خلاف ہزاروں بار حملے کیے جا چکے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے