وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2022-2021 کے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد وزیر اعظم بجٹ تقریر کے لیے قومی اسمبلی میں تشریف لائے۔
اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے قومی اسمبلی کی راہداری میں وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آج عوام دوست بجٹ ہو گا۔
اس پر وزیر اعظم نے ایوان میں جاتے ہوئے جواب دیا کہ آج سب خوش ہوں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دی۔
اجلاس میں فنانس ڈویژن نے وزیر اعظم عمران خان کو بجٹ سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو نوجوان پروگرام اور فوڈ سبسڈی کے لیے خصوصی ہدایات دیں۔
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ 22-2021 کی تجاویز سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔
#Budget2021 What PM Imran Khan says:
video via @AbdulqadirARY pic.twitter.com/qmFL6Z9NAe
— Imran Ghazali (@ImranGhazaliPK) June 11, 2021
