English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی سیون غریب ممالک کو 1 ارب کورونا ویکسین فراہم کریں گے

القمر

دنیا کے سات امیر ترین صنعتی ممالک کا گروپ جی سیون کورونا کی عالمی وبا پر قابو اپنے کے لیے اہم اعلان کرنے والا ہے۔

 خبر کے مطابق،جی سیون رہنماؤں کی سربراہی ملاقات میں کورونا وائرس کی ایک ارب ویکسینز ترقی پذیر اور غریب ممالک کو فراہم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

ان میں سے نصف امریکہ جبکہ سو ملین برطانیہ مہیا کرے گا۔

دریں اثنا،امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کی خاطر دنیا کی مدد کریں گے اور جی سیون ممالک ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سربراہی اجلاس کا آغاز برطانیہ میں آج  سے ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے