افغان دارالحکومت کابل میں د بم حملوں میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
دفتر داخلہ کے نائب ترجمان احمد ضیا کا کہنا ہے کہ کابل کے مغربی علاقے دشت بارچی میں دو سول گاڑیوں پر بم حملہ کیا گیا جس دوران 7 افراد لقمہ اجل جبکہ 6زخم ہو گئے۔
دوسری جانب آج صبح مزارِ شریف شہر میں بھی بم حملے میں ایک شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
