English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا، مذہبی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستان خاندان کی یاد منائی گئی

القمر

کینیڈا کے شہر لندن میں اسلام دشمنی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانی کنبے کی یاد میں پیدل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

اس دوران ’’نفرتوں کو نکال پھینکنے ‘‘ کی اپیل کی گئی، مقتولین کی یاد میں موم بتیاں جلائی گئیں اور پھول رکھے گئے، یہ پیدل مارچ جائے وقوعہ پر جا کر ختم ہوا۔

6 جون کی شب ایک حملہ آاور  نے  چہل قدمی کرنے والے ایک ہی کنبے کے افراد کواپنی گاڑی سے کچل ڈالا تھا۔

اس دوران 4 افراد جان بحق جبکہ 9 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔

20 سالہ قاتل ناتھانیال ویلٹ مان  پر مقدمہ چل رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے