English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹو اجلاس کے دوران امریکی صدر سے دو طرفہ تعلقات پر بات ہوگی:ایردوان

القمر

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کاجائزہ لیں گے۔

 صدر نے استنبول  کے علاقے اسکودار میں تزیئن مکمل ہونے والی شہربان خاتون جامع مسجد کے باہر اخباری نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ  چودہ جون کو برسلز میں نیٹو اجلاس کے دوران رکن ممالک کی کارکردگی کے بارے میں غور ہوگا،ترکی نیٹو تنظیم کے پانچ طاقتور ممالک میں سے ایک ہے۔

صدر نے بتایا کہ وہ امریکی صدر سے دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کریں گے،اس کے علاوہ دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں برطانوی وزیراعظم،فرانسیسی صدر،جرمن چانسلر سے بھی ملاقات کی جائے گی  بالخصوص فرانسیسی صدر کے ساتھ  ترک۔فرانس تعلقات کے درمیان مثبت اور منفی رحجانات کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے