ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم سب ترک قومی فٹ بال ٹیم کے شانہ بشانہ ہیں، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  نے 2020 یورپی  فٹ بال چمپین شپ  میں نبرد آزما ہونے والی ترک قومی فٹ بال ٹیم کی کامیاب کی دعا کی ہے۔

جناب ایردوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ میں بڑا ہیجان محسوس کر رہا ہے، اور جانتا ہوں کہ پوری ترک قوم بڑی بے صبری سے پہلے میچ کی منتظر ہے۔ 

 قومی ٹیم کے کوچ شنول گونیش اور کھلاڑیوں سے صدا بند ہونے والے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ’’نتیجہ چاہے کچھ بھی کیوں نہ ہو ہماری محبت ہمیشہ آپ کے ساتھ ساتھ ہو گی، ہم میدان کھیل میں آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے، اللہ تعالی آپ سب کا مدد گار ثابت ہو۔‘‘

یورو 2020 آج شام اطالوی دارالحکومت روم میں شروع ہو رہا  ہے ، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ترکی اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائیگا۔

یہ میچ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شب 10 بجے شروع ہو گا اور اسےٹی آر ٹی  پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں