پاکستان کے مختلف صوبوں میں شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے حادثات کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق طوفانِ باد وباراں میں خیبر پختون خوا میں 5، بلوچستان میں 3، اور پنجاب میں 2 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
