English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 15.06.2021

القمر

۔۔۔ ” بائڈن کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا ہے” یہ سرخی ہے روزنامہ وطن کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کل امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ساتھ ملاقات  نہایت درجے مفید رہی۔ ہم نے بائڈن اور ان کے وفد کے ساتھ ان علاقوں کے بارے میں بات کی کہ جہاں ہمیں موئثر تعاون کی ضرورت ہے۔ براہ راست ڈائیلاگ کے تحفظ کے لئے بھی ہمارے درمیان اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ اسٹار:” ہمیں وہ تعاون نہیں ملا جس کے ہم منتظر تھے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل نیٹو کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سرحد پار آپریشنوں میں ہم، داعش کے ،چار ہزار کے قریب ہشت گردوں کو غیر فعال بنا چکے ہیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہمیں اپنے اتحادیوں کی طرف سے وہ  تعاون نہیں ملا جس کے ہم منتظر تھے۔

 

۔۔۔ روزنامہ حریت:” انطالیہ میں فضائی ٹریفک میں تیزی” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ حالیہ 8 دنوں میں ایک لاکھ 20 ہزار سیاح انطالیہ پہنچے۔ فراپورٹ ٹی اے وی ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر جنرل بلگی حان یلماز نے کہا ہے کہ جرمنی ، یوکرائن اور پولینڈ سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

 

۔۔۔ روزنامہ صباح: ” قومی الیکٹرک ٹرین  کی تیاری مکمل ہونے کے قریب” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عادل کھارا اسماعیل  نے کہا ہے کہ قومی الیکٹرک ٹرین آخری تجرباتی مراحل مکمل کرنے کے بعد رواں سال میں خدمات کا آغاز کر دے گی۔

 

۔۔۔ روزنامہ خبر ترک: ” آٹو موٹیو سیکٹر کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ جنوری سے مئی کے دوران ترکی  میں آٹو موٹیو کی پیداوار گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 28 فیصد اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 32 ہزار 441 عدد ہو گئی ہےاسی دورانیے میں آٹو موٹیو کی برآمدات عدد کے اعتبار سے 18 فیصد اضافے کے ساتھ  3 لاکھ 91 ہزار  70 عدد ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے