ترک خفیہ ایجنسی نے داعش کے نام نہاد لیڈر قاسم گولیر کو شام میں ایک آپریشن کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔
حفاظتی ذرائع کے مطابق، ایجنسی سرخ نوٹس پر مطلوبہ داعش کے نام نہاد لیڈر قاسم گولیر عرف ابو اسامہ الترکی کو شام سے گرفتار کرتے ہوئے ترکی لائی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گولیر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ غیر قانونی راستوں سے ترکی میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا۔
قاسم گولیر سن 2008 تا 2010 کے درمیان افغانستان اور پاکستان کی دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا ہے جس نے سن 2014 میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی۔
