دی ورج کی رپورٹ کے مطابق چینی ویب سائٹ Baidu نے ونڈوز 11 او ایس کے متعدد نئی تبدیلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
ونڈوز کے نئے جنریشن آپریٹنگ سسٹم میں نیا یوزر انٹرفیس، اسٹارٹ مینیو اور بہت کچھ ونڈوز 10 سے مختلف ہوگا۔
here’s a first look at Windows 11. There’s a new Start menu, rounded corners, a new startup sound, and more https://t.co/VDS08QPsl5 pic.twitter.com/OkCyX3TtmI
— Tom Warren (@tomwarren) June 15, 2021
درحقیقت ونڈوز 11 کا یوزر انٹرفیس اور اسٹارٹ مینیو مائیکرو سافٹ کے مجوزہ ونڈوز 10 ایکس سے ملتا جلتا نظر آتا ہے، جسے متعارف کرانے کا منصوبہ ختم کردیا گیا تھا۔
ونڈوز 11 میں جو سب سے بڑی تبدیلی نظر آتی ہے وہ ٹاسک کے ساتھ ہے جس میں مائیکروسافٹ نے ایپ آئیکونز کو سائیڈ کی بجائے درمیان میں رکھا ہے اور وہاں ہی نیا اسٹارٹ بٹن اور مینیو بھی موجود ہے۔
نئے اسٹارٹ مینیو میں لائیو ٹائلز موجود نہیں بلکہ پنڈ ایپس، ریسنٹ فائلز اور ونڈوز 11 ڈیوائسز کو فوری شٹ ڈاؤن یا ری اسٹارٹ جیسے آپشنز موجود ہیں۔
کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے مقابلے میں نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ بہت سادہ کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اسٹارٹ مینیو اور ایپ آئیکونز کو سینٹر پر نہیں رکھنا چاہتے تو انہیں بائیں جانب منتقل کرنے کا آپشن بھی ہے جبکہ ڈارک موڈ بھی اس او ایس کا حصہ ہوگا۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم میں ونڈوز ویجیٹس کو واپس لایا جارہا ہے جس کی ابتدائی شکل بھی لیک ہوئی ہے۔
ونڈوز 11 میں نئے اسنیپ کنٹرولز کو بھی شامل کیا جارہا ہے جس سے صارف تمام ایپس کے لیے میکسیمائز بٹن تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 11 کو متعارف کرانے کا ایونٹ 24 جون کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں نئے او ایس کی ابتدائی شکل جاری کی جائے گی۔
this is the new Windows 11 startup sound pic.twitter.com/UQZNFBtAxa
— Tom Warren (@tomwarren) June 15, 2021
