English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک ساختہ  ڈرانز ، جرمنی کے ایجنڈے پر

القمر

ترک ساختہ  ڈرانز کو جرمنی کے ایجنڈے میں  بڑا اہم مقام حاصل ہے۔

اس بار ، ہینڈلز بلٹ اخبار نے ترکی کے بنءے ہوئے ڈرانز کی جانب سب کی توجہ مبذول کروائِ ہے۔

اخبار کی ایک خبر کے مطابق  ترکی کے ڈرانز نے شام ، لیبیا اور قارا باغ  میں اپنی مہر ثبت کردی ہےاور اب پالینڈ اور یوکرائن ان ڈرانز کو حاصل کرنے کے لیے قطار میں لگے ہوئے ہیں اور ترکی کے ان تیار کردہ ڈرانز کی دل کھول کرتعریف  کی گئی ہے۔  

اخبار کے مطابق  "41 سالہ ترک کاروباری شخص نے اپنے ملک کو ممکنہ جنگوں میں بہتر مقام دلوانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مشرق وسطی کے امور کے  ماہر چارلس لسٹر نے کہا ہے کہ بائرکتار ڈرانز نے  جنگ میں 20 ویں صدی میں روسی اے کے 47 مشین گن کی طرح ایک نیا انقلاب برپا کردیا ہے۔  

اخبار کے مطابق  ترکی  کے تیار کردہ   ڈرانز کی ویڈیوز قومی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کے چینلز سے باقاعدگی سے شیئر کی جاتی ہیں۔

فارن پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مشرق وسطی کے پروگرام  کے ڈائریکٹر آرون اسٹین ، نے کہا ہے کہ ڈڑانز اگرچہ پہلے سے موجود تھے لیکن ترکی نے ان ویڈیوز کو بر وقت استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنا لوہا منوالیا ہے ور ترکی نے  اسے ایک نئی سطح پر لے جاکر دکھایا کہ کس طرح ممالک اسٹریٹجک اثر و رسوخ حاصل کرسکتے ہیں اور اسلحہ کی فروخت میں بین الاقوامی دلچسپی بڑھا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے