لگ بھگ 5 سال بعد چین کی جانب سے صحرائے گوبی سے ایک اسپیس کرافٹ سے 3 خلابازوں کو بالائی خلا میں بھیجا گیا اور وہ نئے تیانگ اونگ اسپیس اسٹیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
لانگ مارچ 2 ایف راکٹ نے شینزو 12 اسپیس کرافٹ میں سوار 3 خلابازوں کو چین کے نئے خلائی اسٹیشن پر 7 گھنٹے میں پہنچایا، جس سے چین نے نئی تاریخ رقم کردی۔
ان خلابازوں میں 56 سالہ نائی ہیشہینگ، 54 سالہ لیو بومنگ اور 45 سالہ تانگ ہونگ بو شامل ہیں۔
17 جون کو اپنے اسپیس سوٹ پہنے ہوئے خلا بازوں کو خلائی عہدیداروں و دیگر وردی میں ملبوس فوجی اہلکاروں نے الوداع کیا اور بچوں کا ہجوم پھول اور چین کا پرچم لہراتے اور گیت گاتے ہوئے نظر آئے۔
تینوں خلا بازوں نے جھنڈا لہراتے ہوئے لوگوں کے مجمع کو آخری الوداع کیا پھر لفٹ میں داخل ہوئے تاکہ انہیں شمال مغربی چین میں جیوکوان لانچ سینٹر جہاز کے ذریعے پہنچ سکیں۔

