English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

القمر

۔ آج کے عالمی  الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا کی  اہم خبروں  کی اہم شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

لی مونڈے: کویوڈ ۔19: فرانس میں آج  سے  کھلی فضا میں ماسک پہننے   اور اتوار کے روز کے لاک ڈاون کو ختم کردیا گیا ہے۔

 

فرانس 24: روسی صدر ولادیمیر پوتن- امریکی صدر جو بائیڈن سربراہی اجلاس میں مفاد  پر مبنی  تعاون ۔

لی فگارو: یورو 2020: (اٹلی میں) روم اولمپک اسٹیڈیم کے قریب بم  کا انتباہ ۔ اطالوی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم کے قریب کھڑی کار میں موجود  دھماکہ خیز مواد تباہ کردیا گیا ۔

 

القدس العربی: نیو یارک ٹائمز: جوہری معاہدے پر واپس آنے سے ایران کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

 

القدس العربی: شمالی مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا

 

الدستور (اردن): دو دہائیوں میں پہلی بار: دنیا بھر میں کام کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ۔

 

 الجزیرہ: متعدد امیدواروں کی دستبرداری کے باوجود (ایران کے سپریم لیڈر علی) خامنہ ای نے صدارتی انتخابات میں وسیع پیمانے پر شرکت کا مطالبہ کیاہے۔

 

بلڈ ڈاٹ: امریکی صدر جو بائیڈن: "روسی صدر ولادیمیر پوتن نئی سرد جنگ نہیں چاہتے”

 

اسپیگل ڈاٹ: جرمنی میں کورونا وائرس کے ہندوستانی تغیر میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستانی تغیر جرمنی میں کئے گئے کوویڈ ٹیسٹ کے 11 فیصد میں پایا گیا۔

 

ٹیگسچاء ڈاٹ: جرمنی کے وزیر صحت حینس اسپن پر ضرورت سے زاہد  ماسک خریدنے پر تنقید کی گئی ہے۔

 

ایل پائس اسپین (کوویڈ ۔19) ویکسی نیشن: زیادہ تر 40 سال کی عمر  کو رواں ماہ اپنی پہلی خوراک دی جائے گی جبکہ  30 سال کی عمر والے افراد کو جولائی میں پہلی خوراک دی جائے گی۔

 

لا وانگارڈیا (اسپین): برسلز نے اسپین کے 69،500 ملین یورو ریسکیو پلان کی منظوری دے دی۔

انفوبی (ارجنٹائن): چلی کی اکیڈمی آف میڈیسن نے کوویڈ 19 کے مزید واقعات کی روک تھام کے لئے تین ہفتوں کے قرنطین جاری رکھنے کی  سفارش کی ہے۔

 

لینٹا ڈاٹ آر یو: امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اپنی ملاقات کو "اچھی اور مثبت” قرار دیاہے ۔

 

طاس: روسی صدر پوتن نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کے دوران یوکرین کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔

 

‘ایزویستیا : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوتن اور بائیڈن ملاقات کو اپنے ملک کے نکتہ نظرسے ناکام قرار دیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے