ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 71 جانیں لے لیں جس سے ملک بھر میں مجموعی جانی نقصان48ہزار950 تک ہو گیا۔
ایک دن میں 2 لاکھ27 ہزار163 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں548 نئےمریضوں کاتعین ہواجس کے بعد یومیہ متاثرین کی تعداد 6 ہزار 221 افراد ہوئی۔
اسی دورانیہ میں4 ہزار632 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد52لاکھ 15 ہزار 654 ہو گئی۔
