زیمبیا میں مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں جا گرا جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حادثہ منگوی نامی علاقے میں پیش آیا،جہاں کی مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس ٹرک پر قریبی موبائل مارکیٹ میں کام کرنے والے57افراد سوار تھے۔
ابتدائی اطلاعات آنے تک انیس افراد اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں جس کا سبب تیز رفتاری بتایا جا رہا ہے۔
زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے ۔
